ایشیا کپ کے ابتدائی دو میچ جیتنے کے بعد سری لنکا کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے،روی شستری
پیر 29 فروری 2016 11:42
ڈھاکہ ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) بھارتی ٹیم کے ڈائریکٹر روی شستری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچ جیتنے کے باوجود سری لنکن ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، سری لنکا کو میچ میں شکست دیکر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کا برقرار رکھیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بار انکی ٹیم ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی اور ٹورنامنٹ میں شامل کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کرینگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹ کے ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے اور ہر میچ جیتنے کی کوشش کرینگے، تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہے، ایشیا کپ کے بقیہ میچوں میں بھی انکی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایونٹ میں اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور امید کرتا ہوں کے انکی ٹیم اپنے معیار کر برقرار رکھنے کی کوشش کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.