10 ہزار میٹر بلند لواری ٹاپ پر جیپ ریلی پشاور کے یاسر خان نے جیت لی
پیر 29 فروری 2016 12:44
لواری ٹاپ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپر دیر میں سطح سمندر سے ساڑھے 10ہزار میٹر بلندی پر واقع لواری ٹاپ پر جیپ ریلی پشاور کے یاسر خان نے جیت لی، ریلی میں مختلف شہروں کے ماہر ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔لواری ٹاپ پر جیپ ریلی کاانعقاد حکومت خیبرپختونخوا اور پاک فوج کی جانب سے کیا گیا۔ جیپ ریلی کا ٹریک 21 کلومیٹر پرمشتمل تھا، جس کے پرخطر راستوں پر پشاور، اسلام آباد، چترال اور دیگرعلاقوں کے ڈرائیوروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
لواری جیپ سنو ریلی پشاور سے شروع ہو کر دیر لوئیر میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں 50 سے 60 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ لواری پاس دنیا کے بلند اور خطرناک ترین جیپ ٹریکس میں سے ایک ہے۔ دس ہزار فٹ کی بلندی پر ساڑھے بارہ کلومیٹر کے اس ٹریک میں 42 انتہائی خطرناک موڑ تھے جنہیں اس ریلی کے شرکاء نے عبور کیا۔(جاری ہے)
۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہیکہ ریلی کے انعقاد سے لوگوں کو اس حسین وادی کی طرف متوجہ کرنے میں مدد ملی گی۔
ڈرائیوروں نے لواری ٹاپ کے دشوار گزار ٹریک پر ڈرائیونگ کی تو شائقین دنگ رہ گئے، علاقے سے منتخب ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ طارق اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی تفریحی سرگرمیوں سے لوگوں کو اس حسین وادی کے بارے میں پتہ چلے گا۔ریلی میں جی او سی مالاکنڈ میجر جنرل نادر خان، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈرائیوروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔لواری کے مشکل ترین ٹریک پرڈرائیوروں نے کمالِ مہارت کا مظاہرہ کیا، منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.