آسٹریلیا ، کلب کرکٹ میچ کے دورا ن نامعلوم افراد نے پچ کھود ڈالی
ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 13:09
وکٹوریا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) بھارت میں موجود ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی سوچ ہزاروں میل دور آسٹریلیا بھی پہنچ گئی ، وکٹوریا میں ایک کلب میچ کے دوران میزان کلب کنگز ویلے دو روزہ میچ کے دوسرے روز کامیابی کا عزم لیے گراؤنڈ پہنچی تو اکھڑی پچ نے ان کے سارے ارمان ٹھنڈے کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق وکٹورین ٹرف کرکٹ کمپٹیشن کے دو روزہ میچ میں میزبان کلب کنگز ویلے نے سن شائن ہائیٹس کی ٹیم کو 186رنز پر ڈھیر کرکے دن کے اختتام پر 1وکٹ کھو کر 46رنز بنالیے تھے جس کے بعد اسے اپنی کامیابی کا یقین ہوچلا تھا تاہم ہفتے کو جب ٹیم میچ کے دوسرے کھیلنے کے لیے گراؤنڈ پہنچی تو انہیں پچ پر موجود کورز ہٹے ہوئے ملے جبکہ پچ کو بھی دونوں جانب سے کھود دیا گیا تھا ۔
میچ کو کہیں اور منتقل کرنے کی کوششیں ناکام گئیں اور اسے ڈرا قرار دیکر کنگز ویلے کرکٹ کلب کو کم سے کم پوائنٹس سے نواز دیا گیا جس کے باعث وہ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔(جاری ہے)
کلب کے خزانچی پیٹر ہارڈ مین کا کہنا تھاکہ انہوں نے کنگز ویلے کیساتھ اپنے 60سالہ ساتھ میں پہلی بار ایسا واقعہ دیکھا ہے ، جس کسی نے بھی یہ کام کیا اسے بخوبی علم تھا کہ وہ کیا کررہا ہے ،یہ کام کسی تیز دھار آلے کی مدد سے کیا گیا ہے اور یہ کرنے والوں سے پچ دونوں طرف سے کھودی ۔
کرکٹ پچ کھودنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس سے پہلے جنوری 1999ء میں بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستان کا دورہ ہندوستان سبوتاژ کرنے کے لیے دہلی کے فیروز شاہ سٹیڈیم میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ محض کچھ قبل پچ کھود ڈالی تھی تاہم خوش قسمتی سے انتظامیہ کے پاس اتنا وقت موجود تھا کہ میچ کو چنائی منتقل کردیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.