سانگھڑ، کینال، واٹر کورس اور سڑکوں سے درخت کاٹنے پر پابندی لگانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
پیر 29 فروری 2016 17:47
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء)ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے ضلع کے کینال، واٹر کورس اور سڑکوں سے درخت کاٹنے پر پابندی لگانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضلع کے درختون پر نمبر لگانے اور ان کا اعدادوشمار جمع کرنے کے لئے دوبارہ سروی کا کام کیا جائے جبکہ چوٹیاروں ڈیم کے نقصانات اور دو ہزار پانچ سے دو ہزار پندرہ تک ڈیم کے اردگرد درخت ختم ہونے کے متعلق سیٹلائیٹ سروی کیا جائیگا۔
اور جس برس میں سروے کے دوران درختوں کی بہتر دیکھ بہال نہ کرنے والے حکام کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں موسم بہاراں کے سلسلے میں شجرکاری مہم کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
عمر فاروق بلو نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندراپنے دفاتر میں شجرکاری کے لئے درکار درخت کے اعدادوشمار محکمہ جنگلات کے دفتر میں جمع کرائیں۔
اور کوشش کی جائے کے ایسے درخت لگائے جائیں جو ماحولیاتی اثرات اور آلودگی کو روک سکے۔انہوں نے کہا کے سرکاری عمارات، دفاتر، اسکولز، ہسپتالوں، اور پبلک مقامات پر شجرکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کے درخت کاٹنے سے سانگھڑ کا ماحول متاثر ہوا ہے اس لئے ایک سو چوالیس قلم نافذ کر کے درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔جس کے لئے پولیس کوسختی سے ہدایات کی گئی ہے کہ سڑکوں پر بغیر رسید کے کوئی بھی گاڑی جانے نا دی جائے۔انھوں نے مزید کہا کے اسکولی بچوں میں درختوں کی اہمیت اور افادیت کے متعلق شعور بیدار کیا جائے۔جبکہ شجرکاری اور درختوں کی اہمیت پر مبنی بینرز بھی سڑکوں پر آویزاں کئے جائے۔ڈی سی نے کہا کے شہر اور دیہاتوں میں سڑکوں پر جانوروں کی آمدرفت کے باعث شجرکاری متاثر ہورہی ہے۔اس کے لئے سانگھڑ میں سڑکوں پر گھومنے والے جانوروں پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کے ضلع کی خوبصورتی کے پیش نظر پبلک پارکس کا کام شروع کیا گیا ہے جبکہ تمام جلد سانگھڑ میں پبلک پارک تعمیر کیا جائیگا۔اس موقع پر ڈہیزنل فاریسٹ آفیسف سانگھڑ گل محمد جونیجو نے بتایا کے حالیہ شجرکاری مہم کے دوراں چار لاکھ دس ہزار درخت گلائے جائینگے۔ جس کے لئے سانگھڑ نرسری میں ایک لاکھ پچاس ہزار،کھپرو میں بیس ہزار، شہدادپور میں چالیس ہزار،ٹنڈوآدم میں پچاس ہزار، اور جام نواز علی میں ایک لاکھ پچاس ہزار درخت موجودہیںمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.