یواے ای کے تاجروں نے آسکر ایوارڈ کی جیت کو پاکستان کے لیے خوش آئند قرار دے دیا
ایوارڈ کے حصول سے دنیا کو مثبت پیغام ملا،غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا،سہیل محمد الزرعونی
پیر 29 فروری 2016 19:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے تجارتی گروپ کے سربراہ اور الزرعونی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سہیل محمد الزرعونی نے شرمین عبید چنائے کو دستاویزی فلم’’دی گرل اِن دی ریور‘‘ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس اعزاز کو پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔
الزرعونی پیلس سے جاری حکومتِ پاکستان کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ شرمین عبید چنائے نے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیت کر یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم صلاحیت سے مالا مال ہے اور کاروباری شعبہ ہو یا پھر کوئی اور شعبہ یہ قوم اپنے ملک کا نام روشن کرنا خوب جانتی ہے۔سہیل محمد الرزعونی نے کہاکہ شرمین عبید چنائے کے آسکر ایوارڈ جیتنے سے دنیا کو پاکستان کے بارے میں ایک مثبت پیغام پہنچا ہے جس سے یقینی طور پر بیرونی دنیا میں نہ صرف پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کا کھویا ہوا اعتمادبھی بحال کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.