پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 139.60 پوائنٹس کے اضافے سے 31509.11 پوائنٹس پر بند
منگل 1 مارچ 2016 20:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 139.60 پوائنٹس کے اضافے سے 31509.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 31400 اور 31500 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 139.60 پوائنٹس کے اضافے سے 31509.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 94.29 پوائنٹس کی تیزی سے 18477.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 97.34 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 370.94 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 21.20 پوائنٹس کی کمی سے 14431.73 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 261.18 پوائنٹس کے اضافے سے 11415.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 81.19 پوائنٹس کی تیزی سے 14777.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 29.02 روپے کے اضافے سے 609.55 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک سوزوکی کے حصص کی سودے بھی 20.79 روپے کی تیزی سے 436.65 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شیزان انٹرنیشنل اور فیروز سنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت 24.84 روپے کی مندی سے 476 روپے اور فیروز سنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمت بھی 20.97 روپے کی کمی سے 826.30 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 54 لاکھ 74 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 24.58 روپے سے شروع ہو کر 24.24 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹٖڈ لمیٹڈ کے 53 لاکھ 43 ہزار حصص کے سودے 6.80 روپے سے شروع ہو کر 6.94 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 20 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 81 کروڑ 11 لاکھ 45 ہزار 472 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 65 کھرب 87 ارب 37 کروڑ 61 لاکھ 72 ہزار 887 روپے سے بڑھ کر 66 کھرب 13 ارب 30 کروڑ 15 لاکھ 29 ہزار 248 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 43 لاکھ 83 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.