مردم شماری کا آئینی تقاضا بھی مک مکا کی نذر ہو گیا ‘ڈاکٹر طاہر القادری
اپنے شہریوں کی تعداد سے لا علم ریاست بجٹ کے حقیقی اعداد و شمار کیسے مرتب کر سکتی ہے؟ ہر کام فوج نے کرنا ہو تو کیا حکمرانوں کے ذمہ صرف ملک لوٹنا ہے ؟‘سربراہ عوامی تحریک کی رہنماؤں سے گفتگو
منگل 1 مارچ 2016 21:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مردم شماری کا آئینی تقاضا بھی مک مکا کی سیاست کی نذر ہو گیا ،اپنے شہریوں کی تعداد سے لا علم ریاست بجٹ کے حقیقی اعداد و شمار کیسے مرتب کر سکتی ہے ،ہر کام فوج نے کرنا ہے تو پھر کیا نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا کام صرف ملک لوٹنا ہے؟۔
وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے بات چیت کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہر 10سال بعد مردم شماری کروانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،این ایف سی ایوارڈکی تقسیم،نئی حلقہ بندیاں،ملازمتوں کے کوٹہ کا تعین اور آبادی کے حقیقی اعداد و شمار مرتب کرنے کیلئے مردم شماری ناگزیر تقاضا ہے،مگر سیاسی وجوہات کی بنا پر مردم شماری سے مسلسل انحراف آئین سے غداری ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران اپنے عہد اقتدار میں کبھی مردم شماری نہیں ہونے دینگے،مردم شماری کیلئے بھی سپریم کورٹ کو بلدیاتی انتخابات کروانے کی طرح کانوٹس لینا پڑے گا،انہوں نے کہاکہ موجودہ نا اہل حکمران صرف ملک لوٹنے میں ماہر ہیں یہ کبھی کوئی ایسا کام نہیں کرینگے جس سے ان کی سیاست اور وسائل استعمال کرنے میں رکاوٹ آئے اورجس کا تعلق آئین کی عمل داری اور عوامی مفاد سے ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.