سورج مکھی کی کماد اور اگیتی بی ٹی کپاس کے ساتھ مخلوط کاشت بارے سفارشات جاری

بدھ 2 مارچ 2016 15:12

فیصل آباد۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء )ملک میں خوردنی تیل کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کی در آمد پراربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی جار ہی ہے جس کے پیش نظر ملک کے میدانی علاقوں میں بالعموم اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بالخصوص سورج مکھی کی کاشت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جبکہ سورج مکھی کی کماد اور اگیتی بی ٹی کپاس کے ساتھ مخلوط کاشت کے بھی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کے پیش نظرمحکمہ زراعت نے سورج مکھی کی مخلوط کاشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ مذکورہ اقدام سے سورج مکھی کی بہترین پیداوار حاصل کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ سورج مکھی کی مخلوط کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے دوران گہرا ہل چلایا جانا اور متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کاشت سے پہلے صرف سورج مکھی لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی مشاورت کیلئے موجود ہے۔