عارضی بے گھر افراد سمیت فاٹا کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے،حکومت اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، فاٹا سے دہشتگردی کا خاتمہ تعلیم کے فروغ اور روزگار کی فراہمی سے ممکن ہے
خیبرپختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا اپنے اعزا ز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
بدھ 2 مارچ 2016 21:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کے مسائل اور خصوصی طور پر عارضی بے گھر افراد کے مسئلہ کا حل میری اولین ترجیح ہے، حکومت اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، دہشتگردی کا شکار فاٹا سے اس عفریت کا خاتمہ قبائلی علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور روزگار کی فراہمی سے ممکن ہے ۔
وہ بدھ کو یہاں اسلام آباد کلب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور چیئرمین کیپیٹل سٹیزن کونسل ڈاکٹر احسان الحق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سابق سفارتکار اکرم ذکی، قبائلی عمائدین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وہ اتنی اہم ذمہ داری سونپنے پر وزیراعظم نواز شریف کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ان سے کامیابی سے عہدہ براہوں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.