مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے رواں سال پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی

بدھ 2 مارچ 2016 22:31

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے رواں سال پاکستان کے دورے کی دعوت ..

روم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے رواں سال پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ۔ انہیں یہ دعوت وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے روم میں ملاقات کے دوران دی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل کی سربرای میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور دیگر نے بدھ کے روز ویٹی کن میں مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ۔

پاکستانی وفد نے پوپ فرانسس کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے رواں سال پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو پوپ فرانسس نے قبول کرلی۔پاکستانی وفد نے پوپ فرانسس سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاکستان اوردہشتگردی کا شکار افراد اور ان کے اہل خانہ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :