ساہیوال‘بل بجلی جمع نہ کرانے پر میٹر اتارنے کیلئے جانیوالے واپڈا اہلکاروں کی عوام نے پٹائی کر دی
ایس ڈی او نے ملزما ن کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی
جمعرات 3 مارچ 2016 19:20
ٍ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) بل بجلی جمع نہ کرانے پر میٹر اتارنے کیلئے جانیوالے واپڈا اہلکاروں کی پٹائی ‘ایس ڈی او نے ملزما ن کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 53/3-R کے رہائشی رضوان اور جاوید نے بجلی کا بل جمع نہ کروایا توایس ڈی او میپکو قادر آباد محمد امین دیال نے دواہلکاروں محمد اصغراور اعجاز اشرف کو میٹر اتارنے کیلئے حکم دیا جب دونوں میٹر اتارکر 56/4 -R پہنچے تو ملزمان نے تشدد کیا اورمیٹر چھین کر انہیں بھگادیا ۔
ایک اورواقعہ 47/5-Lمیں پیش آیا یہاں لائن سپرنٹنڈنٹ احمد فرید اپنے دیگر اہلکاروں عابد علی اورقاسم علی کے ہمراہ محمد بوٹا کے گھر ریکوری کے سلسلہ میں پہنچے تو مذکورہ شخص نے ملازمین کے ساتھ جھگڑا کرتے ہو ئے کار سرکار میں مداخلت کی اورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ ایس ڈی او محمد امین دیال نے دو مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.