پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے عوام کے ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا ‘ پیاف
صنعتی و زرعی پیداواری لاگت میں کمی آنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت آسان ہو رہی ہے‘عرفان اقبال شیخ ،شاہزیب اکرم
جمعہ 4 مارچ 2016 18:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشن فرنٹ(پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کافی حد تک کم ہو گی ، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کے ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا اشیاء و پیداوار کی لاگت میں کمی سے صنعتکاروں اور تاجر بھی مقابلے کی سطح پر آگئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چئیرمین خواجہ شاہ زیب اکرم کے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ان کی قیمتوں میں تھوڑاسا ردوبدل بھی مختلف شعبہ جات میں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔(جاری ہے)
چئیرمین نے کہا کہ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں کمی سے اشیاء سستی ہو جاتی ہیں۔
چیئر مین عرفان اقبال نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت میں قدرے بہتری آئی ہے مگر مہنگائی اس کا اثر زائل کر دیتی ہے۔ سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا نے کہا کہ عا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایندھن سستا ہو نے سے ہر چیز سستی ہو جاتی ہے۔صنعتی و زرعی پیداواری لاگت میں کمی آنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت آسان ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.