حکمران ٹولہ نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کمیشن کھانے میں مصروف ہے ‘40فی صد سے زائد خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں‘حکمرانوں کی نا اہلیوں سے روٹی نے بچوں سے بیگ اور کتابیں چھین کر مزدوری پر مجبور کر دیا ہے
پا کستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر بشری ٰ قیصر کا بیان
اتوار 6 مارچ 2016 17:18
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) پا کستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر بشری ٰ قیصر نے کہا کہ حکمران ٹولہ نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کمیشن کھانے میں مصروف ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں 40فی صد سے زائد خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ،گھروں میں غربت کے ڈیر ے ہیں ،حکمرانوں کی نا اہلیوں کی وجہ سے دو وقت کی روٹی نے بچوں سے بیگ اور کتابیں چھین کر مزدوری پر مجبور کر دیا ہے ۔
پاکستان میں لاکھوں چھوٹے بچے مزدوری کرتے ہیں جوقانوناً بڑا جرم ہے ،ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ قوم سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر نے کی بجائے قوم سے نئے وعدے کر رہی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے مر کزاور پنجاب میں اقتدار میں آئے ملک میں کر پشن سمیت تمام مسائل میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور قوم ان نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس وہ ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے پنجاب میں جرم ،جرم نہیں رہا، غریب دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے، شہباز شریف نے خوشی سے نہیں بلکہ پنجاب میں صحت، تعلیم اور لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر شعبوں میں ناکامی پر اختیارات کو نیچے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.