سرحد پار سے میزائل حملے کے بعد افغان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ،افغان میڈیا کا دعویٰ
پیر 7 مارچ 2016 16:51
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں سرحد پار سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد افغان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے تاہم پاکستان فوجیوں کو علاقے سے باہر نکال دیا گیا۔
(جاری ہے)
پیر کو افغان میڈیا کے مطابق بارڈر پولیس کمانڈر عبدالبشیر کماوال نے الزام عائد کیا ہے کہ جھڑپ سرحد کے قریب ضلع گوشتہ کے علاقے میں اس وقت شروع ہوئی جب مبینہ طورپر پاکستانی فوجیوں نے بڑی تعداد میں میزائل فائر کئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز گذشتہ پانچ دنوں سے افغانستان میں میزائل فائر کررہی ہے،جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔پولیس کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کو پاکستانی فوج کے حملوں کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا،جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی جس کیبعد سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی فوجیوں کو علاقے سے نکال دیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.