سینیٹ نے حکومت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد کثرت رائے سے منظورکرلی
الیکشن کمیشن نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر 400الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدی جائینگی، تجربہ کامیاب رہا تو مزید 3 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدی جائیں گی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا اعظم سواتی کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال
پیر 7 مارچ 2016 20:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) سینیٹ نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیلئے حکومت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی جبکہ قرار داد پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، حکومت ابتدائی طور پر 400الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خرید کافیصلہ کرلیا ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مزید 3 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدی جائیں گی۔
پیر کو تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ایوان میں قرار داد پیش کی کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ای سی پی کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدے، حکومت کی جانب سے قرار داد کی مخالفت نہ کرینے کے باوجود ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے قرار داد پر بحث کرائی جس کے بعد قرار داد پر زبانی رائے شماری کرائی گئی، حکومتی ارکان نے بھی قرار داد کی حمایت کی تاہم ایک حکومتی رکن جنرل(ر) صلاح الدین ترمذی نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.