صدر مملکت نے انڈونیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرلیا
ممنون حسین نے انڈونیشیا کے ممتاز روزناموں ، جرائد اور ٹی وی چینلز کو انٹرویوز بھی دیئے
منگل 8 مارچ 2016 19:59
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے منگل کو انڈونیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرلیا جہاں انہوں نے فلسطین اور القدس شریف کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے پانچویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی۔انڈونیشیا کے وزیر کاشتکاری وخصوصی منصوبہ بندی فیری مرسیدان بلدان نے حلیم ایئر بیس پر صدر مملکت کو رخصت کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اور انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر محمد عاقل ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں انڈونیشیا کے وزیر کے ساتھ ملاقات میں صدر مملکت نے فلسطین اور القدس شریف کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے پانچویں غیر معمولی اجلاس کے انعقاد پر انڈونیشیا کی حکومت کو مبارکباد دی ۔(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس فلسطین کے مسئلے کے حل کے حوالہ سے مثبت طور پر معاون ہوگی۔
انڈونیشیا کے وزیر نے اوآئی سی کانفرنس میں شرکت اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا موقف پیش کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ اداکیا۔ صدر ممنون حسین نے اپنے دورہ کے دوران او آئی سی فورم سے خطاب کیا اور مسئلہ فلسطین کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔صدر مملکت نے انڈونیشیا کے ہم منصب جوکو ودودو اور فسلطینی صدر محمود عباس سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ اس کانفرنس میں 49 مسلم ممالک کے سربراہان مملکت و نمائندگان نے شرکت کی ۔ صدر ممنون حسین نے انڈونیشیا کے ممتاز روزناموں ، جرائد اور ٹی وی چینلز کو انٹرویوز بھی دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.