سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک ہیں،پاکستان کی خوشحالی کے لئے موجودہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، دفاعی ماہرین اور تجزیہ نگار
بدھ 9 مارچ 2016 15:18
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک ہیں، دہشت گردی ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم موجودہ حکومت اس لعنت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈالا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور سیکورٹی فورسز ایک صفحہ پر ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں اور باقی افغانستان بھاگ گئے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
دفاعی تجزیہ کار رضا محمد خان نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مکمل نفاز کی ذمہ دار ہیں۔ افغان حکومت کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ سرحد پر دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو روکا جاسکے۔ دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب اور ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے، حکومت اور سیکورٹی فورسز اپنی سرزمین سے اس لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور اس کیلئے کوشش کر رہی ہیں۔ تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ، ڈاکٹر ظفر جسپال اور شاہین اختر نے کہا کہ مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے میں اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ رینجرز نے کراچی میں اس لعنت پر بہت حد تک قابو پالیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بین الاقوامی برادری ہماری ان کوششوں کو سراہتی ہے۔ دہشت گردی ہماری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ لیکن اب امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار ڈاکٹر حسین شہید سہرودری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے ہماری معشیت بری طرح متاثر ہو رہی تھی لیکن اب قیام امن کے بعد اس میں بہتری آئی ہے۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.