لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف الزام پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی
میاں محمد ندیم جمعرات 10 مارچ 2016 11:39
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف الزام پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو بیرسٹر علی گیلانی کی جانب سے دائر کی کی گئی آئینی پٹیشن پر موقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ کمال سمیت ایم کیو ایم کو چھوڑنے والے تین رہنماﺅں نے ایم کیو ایم کے قائد پر سنگین الزامات لگائے اور یہ بھی اعتراف کیا ایم کیو ایم کے قائد کے کہنے پر انہوں نے بہت غلط کام بھی کیے۔
ان بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے مصطفیٰ کمال سمیت تین رہنما بھی شریک ملزم ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے اور جب تک جوڈیشل کمیشن فیصلہ نہیں کرتا اس وقت تک ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق تمام رہنماﺅں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.