کاشتکار اورسائنسدان مشترکہ کاوشوں سے1 کروڑ 95لاکھ ٹن پیداواری ہدف کا حصول ممکن بنائیں،ڈاکٹر فرخ جاوید
جمعرات 10 مارچ 2016 13:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدان اور کاشتکار اپنی مشترکہ کاوشوں سے گندم کی بہتر دیکھ بھال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنائیں اورگندم کے اس سال کے ایک کروڑ 95لاکھ ٹن پیداواری ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت زرعی اجناس کو موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے موثر پیش بندی اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
محکمہ زراعت نے زرعی سائنسدانوں کی سفارش پر گندم کی بوائی کے موقع پر صوبہ کے 23 ہزار 8 سو 90 دیہات کے منتخب کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام کا کنگی کی بیماری سے محفوظ بیج مفت فراہم کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کے اس بروقت اقدام سے اگلے سال تمام کاشتکاروں کو گندم کی ترقی دادہ اقسام کا کنگی سے محفوظ بیج دستیاب ہوگا۔
ڈاکٹر فرخ جاوید نے ان خیالات کا اظہار گندم کی فصل کی صورتحال اور ممکنہ بیماریوں کے تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ قصور کے دوران کیا۔ وزیر زراعت نے قصور میں گندم کی زیر کاشت فصل کا مختلف مقامات پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع )ڈاکٹر انجم علی ، ای ڈی او زراعت قصور عبدالمقیت خاں ، ڈی او زراعت ، ڈی او واٹر مینجمنٹ ، اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر زراعت کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے گندم کی فصل میں بیماری، رس چوسنے والے کیڑوں اور تیلے وغیرہ کے حملہ کو چیک کرنے کیلئے قصور میں فتوہی والا ، گنڈا سنگھ والا ، فقیرے والا اور دیگر مقامات پر کھڑی فصل کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے گندم کی فصل کے معائنہ کے دوران موقع پر موجود کاشتکاروں سے بھی فصل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصور میں گندم کی فصل بہت اچھی ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ فصل تمام بیماریوں سے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ اور اعلیٰ کوالٹی کی حامل پیداوار کے حصول کے لیے محکمہ زراعت کے افسران و عملے سے رابطے میں رہیں اور انکی سفارشات پر بروقت عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت زرعی اجناس کو موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے موثر پیش بندی اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ اس موقع پر ماہرین نے گفتگو میں بتایا کہ کاشتکار سُست تیلے کے تدارک کے لیے فصل پرصاف اور ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں اور زرعی ادویات کی باقیات سے پاک سپرے مشین کا استعمال کریں۔ماہرین نے بتایا کہ کھیت اور کھالوں کے ارد گرد جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ سُست تیلے کی افزائش کو روکا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.