فیصل آباد ،بھٹہ مالکان کے ڈی او لیبر نصراﷲ پر کرپشن ، بلیک میلنگ اور ماہانہ منتھلی طلب کرنے کے الزامات ،تبدیل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 10 مارچ 2016 22:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) فیصل آباد کے بھٹہ مالکان نے کرپشن ، بلیک میلنگ اور ماہانہ منتھلی طلب کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ڈی او لیبر نصراﷲ کو فیصل آباد سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔بھٹہ مالکان کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی او لیبر ریاست کا وفادار نہیں بلکہ کرپشن کا ٹھیکے دار بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نام نہاد مزدوروں سے خود جھوٹی درخواستیں دلوا کر بھٹہ مالکان کو بلا وجہ پریشان کرتا ہے اور ماہانہ منتھلی طلب کرتا ہے انکار پر ان کے بھٹے سیل کرنے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے کر بھٹہ مالکان کو بلیک میل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ بھٹہ مالکان اور مزدوروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی بجائے ان میں مزید فاصلے بڑھا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاڈی او لیبر نے لاکھوں روپے رشوت لے کر فیصل آباد کے بعض بھٹوں پر مالکان کی مشاورت کے بغیر لیبر یونینز بنا دی ہیں جس سے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نیوزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون ،وزیر محنت و افرادی قوت اور سیکر ٹری لیبر سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ڈی او لیبر کو فوری طورتبدیل کر کے کسی اہل اور ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :