پنجاب حکومت کا ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت کی مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کا فیصلہ
جمعہ 11 مارچ 2016 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت کا ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر کرنے اور بہتر مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فوجی سپورٹ مینجر کے عہدے پر کام کریں گے محکمہ سکینڈری و پرائمری ہیلتھ کئیر نے اس حوالے سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھی اسی طرح ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات حاصل کر چکی ہے جو کہ سکولوں کے دورے کر کے اپنی رپورٹس متعلقہ افسران کو بجھواتے ہیں ۔
اس عمل کو محکمہ صحت میں بھی لاگو کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر کی جائے گی ۔ ان ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری ، ادویات کی دستیابی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی موجودگی کے حوالے سے جائزہ لیں گے اور اپنی رپورٹس محکمہ سکینڈری و پرائمری ہیلتھ کئیر کو بھجوائیں گے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے بھرتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اور 25نارچ تک ریٹائرڈ فوجی مطلوبہ میعار کے مطابق درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ ابتدائی طور پر ان کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کی جائے گا اور ایک لاکھ 30ہزار روپے تنخواہ بھی دی جائے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.