آج سے نئے پارلیمانی سال کے دوران سینیٹ کے اختیارات کا جائزہ لیں گے،رضاربانی
وفاقیت کو مضبوط ب اور اس کو ترقی دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اسمبلی اراکین جب منتخب ہوکر آتے ہیں تو وہ اپنے حلقے سے کٹ جاتے ہیں، سینیٹ کی جانب سے 1836 ء سے 2014 ء تک وفاقی قوانین کو حروف تہجی کے ساتھ مرتب کرنا ایک کارنامہ ہے جس کیلئے سینیٹر انور بھنڈر مبارکباد کے مستحق ہیں،چیئرمین سینٹ کا حروف تہجی کے حساب سے مرتب کردہ کتاب کی رونمائی کے دوران خطاب
جمعہ 11 مارچ 2016 17:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج ہفتے سے شروع ہونے والے سینیٹ کے نئے پارلیمانی سال کے دوران سینیٹ کے اختیارات کا جائزہ لیں گے اور سینیٹ کے اختیارات میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزراء اورصوبائی اسمبلیوں سمیت تمام فریقین سے رابطہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے بحث و مباحثے کی ضرورت ہے۔
وفاقیت کو مضبوط بنانے اور اس کو ترقی دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ اسمبلی اراکین جب منتخب ہوکر آتے ہیں تو وہ اپنے حلقے سے کٹ جاتے ہیں۔ سینیٹ کی جانب سے 1836 ء سے 2014 ء تک وفاقی قوانین کو حروف تہجی کے ساتھ مرتب کرنا ایک کارنامہ ہے جس کیلئے سینیٹر انور بھنڈر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے حروف تہجی کے حساب سے مرتب کی جانے والی کتاب کی رونمائی کے دوران خطاب میں کہا کہ موجودہ کتاب پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں اور اس سے نہ صرف قانون دانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ عام لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.