بھارت نے ہیٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لیک ہونے پر گجرات میں کاکڑاپر ایٹمی توانائی اسٹیشن بند کر دیا
ہفتہ 12 مارچ 2016 11:38
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) بھارت نے ہیٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لیک ہونے پر گجرات میں کاکڑاپر ایٹمی توانائی اسٹیشن بند کر دیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ایٹمی پلانٹ کے یونٹ 1 کے پرائمری ہیٹ ٹرانسپورٹ (پی ایچ ٹی) سسٹم میں لیکج سامنے آنے پر عملے اور اطراف میں موجود آبادی میں افراتفری پھیل گئی۔
(جاری ہے)
ایٹمی پلانٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلانٹ کو صبح نو بجے بند کیا گیا۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ پلانٹ کی حدود اور اطراف میں تابکاری کی سطح نارمل اور تمام حفاظتی نظام کام کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حکام نے پورا پلانٹ بند کرنے کے بعد حفاظتی معیار کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس بھی منعقد کیا۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ کاکڑا 1اور 2 پلانٹ 220 میگا واٹ صلاحیت کے دو بھاری پانی ری ایکٹرز پر مشتمل ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.