کوریائی جزائرکو ایٹمی اسلحہ سے پاک کیا جانا ضروری ہے ، چینی وزیر خارجہ
ہفتہ 12 مارچ 2016 16:06
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) چین اور روس نے کورین جزائر کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے چھ فریقی مذاکرات کے ساتھ تعاون ظاہر کیا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو قرارداد نمبر 2270کو مکمل طورپر نافذ کرنا چاہئے جس کا مقصد جمہوریہ کوریا کے ایٹمی پروگرام میں مزید پیشرفت کو روکنا ہے تا ہم اس بات کا خیال رکھا جانا چاہئے کہ کوریا کے عوام کی انسانی ضروریات پر اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں ۔
یہ بات انہوں نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام نہیں کرنے چاہئیں جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو تا ہم چھ فریقی مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جو کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے عزائم اور قرارداد کی ضرورت ہے ، سلامتی کونسل کی قرارداد میں کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہئے اور اس قرارداد میں عالمی اتفاق رائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اختیارات کے بغیر کوئی یکطرفہ پابندیا ں لاگو نہیں کرنی چاہئیں ،تمام فریقین کو صورتحال کو قابو سے با ہر ہونے سے روکنا چاہئے تا کہ حالات مزید خراب نہ ہوں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپالی کرنسی پر بھارتی علاقے شامل، انڈیا تلملا اٹھا
-
فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان
-
رفح پراسرائیلی حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
-
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی بغیر پرمٹ حج بارے سعودی علما کے بیان کی حمایت
-
غزہ جنگ،امریکی طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
-
امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا
-
امریکا کی حماس سے متعلق قطرکو تنبیہ
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.