علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم اے ایم ایس سی ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں امتحانات اور ترسیل کتب نظام میں شفافیت کے لئے ایک مکمل بااختیار "کوآرڈینیشن دفتر قائم
اتوار 13 مارچ 2016 14:47
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے لئے ایک مکمل بااختیار "کوآرڈینیشن دفتر"قائم کردیا ہے تاکہ ایم اے ایم ایس سی ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں امتحانات اور ترسیل کتب نظام میں شفافیت اور تمام تعلیمی امور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ 'کوآرڈینیشن دفتر'قائم کرنے کی منظوری یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں حاصل کی گئی تھی ۔
پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کے حوالے سے تمام ضروری معلومات پر مشتمل ایک ویب سائٹ جلد متعارف کیا جائے گا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشیدکو کوآرڈینیشن دفتر کی سربراہ/انچارج مقرر کی گئی ہے۔دفترمیں حسب ضرورت مستقل ملازمین بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ کوآرڈینیشن دفتر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کی اہم سرگرمیوں کے لئے ٹائم لائن کی نگرانی کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ نئے دفتر کو داخلوں امتحانات کے نتائج اور ترسیل کتب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کا کام تفویض کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا دفتر تعلیمی معیار اور اکیڈمک رینکنگ میں توسیع اور تحقیقی سرگرمیوں کی فروغ کے لئے بھی کام کرے گا۔ڈاکٹر نغمانہ رشید کے مطابق وائس چانسلر کے احکامات پر کوآرڈینشن دفتر نے فوری طور پر اپنے تفویض شدہ امور کے مطابق کام کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ سطح کے پروگراموں کے بروقت نتائج کے اعلانات میں کورآرڈینیشن دفتر نے موثرکردار ادا کیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.