مولانا فضل الرحمن کا آئندہ سال اپر یل میں جمعیت کی صد سالہ تقریب منانے کاا علان
حقوق نسواں بل کو عوامی عدالت سے اڑا کر رکھ دیں گے‘حکمرانوں کو اکثر یت کی بنیاد پر من مانیاں کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘شریعت کے خلاف حکمرانوں کے ہر اقدام کا عوام کی طاقت سے راستہ روکا جا ئیگا جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 مارچ 2016 15:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ سال اپر یل میں جمعیت کی صد سالہ تقریب منانے کاا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل کو عوامی عدالت سے اڑا کر رکھ دیں گے‘حکمرانوں کو اکثر یت کی بنیاد پر من مانیاں کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ‘شریعت کے خلاف حکمرانوں کے ہر اقدام کا عوام کی طاقت سے راستہ روکا جا ئیگا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت کی تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ہر جگہ اصلاح کی ضرورت ہے اور آئندہ سال اپر یل میں جمعیت کی صد سالہ تقریب منائی جائیں گے جس میں صرف پاکستان نہیں دنیا بھر سے جے یوآئی کے وفود شر کت کیلئے آئیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جے یوآئی نے ہمیشہ قومی امنگوں کے مطابق سیاست کی ہے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنانے کیلئے ہم ہر فورم جد وجہد کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالا حقوق نسواں بل کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہم اسکے خلاف بھر پور احتجاج کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم حقوق نسواں بل کو عوامی عدالت سے اڑا کر رکھ دیں گے اورحکمرانوں کو اکثر یت کی بنیاد پر من مانیاں کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.