پاکستان سکواش فیڈریشن مصر کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے کراچی میں فور گلاس وال رواں ماہ کے آخر تک لگائے گی
پیر 14 مارچ 2016 13:16
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن مصر کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے کراچی میں فور گلاس وال رواں ماہ کے آخر تک لگائے گی۔ پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے مصری کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ 5 اپریل کو پاکستان آئیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے پیر کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔
14 مارچ۔2016ء“ کو بتایا کہ فیڈریشن نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے کراچی میں کورٹ لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پاکستان اور مصر کے درمیان دوستانہ میچوں کے سیریز کیلئے کراچی میں فور گلاس وال کورٹ 25 سے 30 مارچ تک لگایا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے کھلاڑی دوستانہ میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان میچوں کی سیریز 6 سے 8 اپریل تک کراچی میں شروع ہوگی جس کیلئے مصر کے پانچ کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستان اور مصر کے پانچ پانچ کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ میچوں کی دوستانہ سیریز کھیلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مصری کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے فیڈریشن 5 ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گی۔ اس سیریز کا مقصد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد مصر کے ساتھ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کو فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.