آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ویمن کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز ری شیڈول کرنے سے انکار
پاکستانی خواتین بغیر وارم اپ میچ کھیلے ہی میگا ایونٹ کیلئے میدان میں اتریں گی
منگل 15 مارچ 2016 13:00
چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز ری شیڈول کرنے سے انکار کردیا ہے، پاکستانی خواتین بغیر وارم اپ میچ کھیلے ہی میگا ایونٹ کیلئے میدان میں اتریں گی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے ویسے تو ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے قبل نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا سے میچز شیڈول تھے تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہوئی تو یہ دونوں میچز ٹیم کے ہاتھ سے نکل گئے۔
پاکستان ٹیم کی انتظامیہ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو مقامی ٹیموں کے ساتھ ہی وارم اپ میچز دے دیئے جائیں تاہم آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی ‘پاکستان ویمن ٹیم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے دوسری ٹیموں کے میچز کو دیکھنے پر اکتفا کیا اور اب ٹیم بغیر وارم اپ میچز کھیلے ہی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے میدان میں اترے گی -متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.