چینی پراپرٹی مارکیٹ مستحکم اور صحت مندانہ رہے گی ، چینی وزیر مکانات
منگل 15 مارچ 2016 17:16
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ایک اہلکار نے منگل کو کہا کہ چین کی پراپرٹی مارکیٹ ٹھوس اقتصادی اساسیات اور مکانات کی زبردست مانگ کی بدولت مستحکم اور صحت مندانہ طورپر فروغ پذیر رہے گی ۔ وزیر مکانات اور شہری و دیہی ترقی شین ژینگ گاؤ نے سالانہ پارلیمانی سیشن کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شعبے کی ترقی کے بارے میں پر امید ہوں ۔
انہوں نے اس ضمن میں متعدد ساز گار عوامل کا حوالہ دیا جن میں مستحکم اقتصادی پیداوار ، تیز رفتار اربنائزیشن اور شہری مکینوں کی طر ف سے زبردست مانگ شامل ہے ۔چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں گذشتہ سال کے وسط سے گرمجوشی کے آثار پائے گئے ہیں اور اس نے 2014ء کی کمی کے رجحان کو بدل دیا ہے تاہم میٹرو پولیسز میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور چھوٹے اوردرمیانے سائز کے شہروں میں فرد سامان کے بیک لاک سمیت کئی نئے مسائل پیداہورہے ہیں ، رواں سال فروری کے اواخر تک 739ملین مربع میٹر غیر فروخت شدہ مکانات تھے جو کہ 15.7فیصد سالانہ کا اضافہ ہے ، اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پالیسی سازوں نے رواں سال کیلئے ہاؤسنگ فرد سامان میں کمی کو اولین ترجیح قرارد یا ہے اور کم ٹیکسوں اور کم کھاتوں جیسے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے ، تارکین وطن کارکنوں کی طرف سے ہوم خریداری کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں شین نے کہا کہ ان کو مکانات خریدنے ، روزگار تلاش کرنے اور شہروں میں رہائش اختیار کرنے میں مدد دینے کیلئے ساز گار اقدامات کئے جائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.