لاہور ہائی کورٹ نے قبرستان کو مسمار کر کے لاشیں منتقل کرنے کا ریکارڈ طلب کرلیا
منگل 15 مارچ 2016 21:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کے قیام کیلئے قبرستان کو مسمار کر کے لاشیں منتقل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سول عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 29مارچ تک ملتوی کردی۔منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی انتظامیہ نے لنک روڈ پرڈیپارٹمنٹل سٹور کے قیام کیلئے ملی بھگت سے قبرستان کو مسمار کر کے لاشیں دوسری جگہ منتقل کر کے دفنا دی ہیں۔
اہل علاقہ کے آبائی قبرستان میں ان کے آباؤاجداد کی قبریں موجود تھیں جنہیں غیر قانونی طور پر مسمار کر کے لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔درخواست گزاروں نے بتایا کہ سول عدالت میں کئی سال سے مقدمے کی سماعت جاری ہے ،فاضل عدالت مذکورہ کیس کو جلد نمٹانے کے احکامات صادر کرے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سول عدالت سے مقدمے کا تمام ریکارڈ عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت29 مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.