حکومت کاتحفظ خواتین قانون پر بات چیت پر رضامندی ظاہرکرنا خوش آئند ہے،صاحبزادہ طارق الله
بدھ 16 مارچ 2016 14:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق الله نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحفظ خواتین قانون کے حوالے سے ضد نہ کرنا اور بات چیت پر رضامندی ظاہرکرنا خوش آئند ہے‘ مذہبی جماعتیں خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں لیکن اس حوالے سے مغربی ایجنڈا منظور نہیں کریں گی۔
(جاری ہے)
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلا می کے رہنما صاحبزادہ فاروق الله نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کی کا نفرنس میں مذہبی پارٹیوں کے تمام رہنما شریک تھے اور پنجاب اسمبلی سے پاس کئے گئے تحفظ خواتین بل کو تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ 27مارچ تک قانون کو واپس لیا جائے۔
تمام مذہبی جماعتیں خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں لیکن خواتین کے حقوق کے حوالے سے مغرب کا ایجنڈا منظور نہیں۔ حکومت قانون کو پہلے اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت سے منظور کرائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاملہ پر ضد نہیں دکھائی اور حکومت نے قانون پر بات چیت کے لئے رضامندی دکھائی ہے جو خوش آئند ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.