امریکی حکومت نے شمالی کوریا سے ورجینیا یونیورسٹی کے طالب علم کو رہا کرنے کی اپیل کردی
جمعرات 17 مارچ 2016 11:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء )امریکی حکومت نے شمالی کوریا سے اس امریکی طالبِ علم کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے جسے پیانگ یانگ حکام نے ریاست کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے پر 15 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک موجود امریکی باشندوں کا تحفظ اور بہبود اوباما انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
بیان میں وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ واضح ہوتا جارہا ہے کہ پیانگ یانگ حکومت امریکی شہریوں کو اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ترجمان نے شمالی کوریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 21 سالہ امریکی طالبِ علم اوٹو وارم بیئر کو رہا کرے جسے شمالی کورین حکام نے ہوٹل سے ایک بینر اتارنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.