یوراج سنگھ کا کیچ دیکر بھی واپس نہ جانا شرمناک حرکت تھی،بھارتی میڈیا
جمعرات 17 مارچ 2016 12:47
ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبان ٹیم بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت میڈیا نے لاپرواہ کا خطاب دے دیا۔ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کو نیوزی لینڈ 79رنز پر آوٴٹ کرکے 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم کے بلے بازوں کی طرف سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 126 کے ہدف کا تعاقب آرام سے کر سکتے تھے۔
میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ”کچھ وکٹیں بہت آسانی سے گرگئیں اور شراکت بالکل قائم نہ ہوسکی“۔ٹائمز آف انڈیا کا کہنا تھا کہ دھونی کی ٹیم لاپرواہی کا شکار تھی اور اْن کے اوپنر روہت شرما ، جو صرف پانچ رن پر وکٹ سے اچھا خاصا آگے آکر سٹمپ ہوئے تھے جو ان کی بے چینی کو ظاہر کررہی تھی۔(جاری ہے)
دی ہندوستان ٹائمزنے تجربہ کار بلیباز یوراج سنگھ کا ناتھن مکلم کے ہاتھوں صاف کیچ کے بعد بھی واپس نہ جانے کو شرمناک حرکت قرار دے دیا۔میچ کے اختتام پر مین آف دی میچ سینٹنر کا کہنا تھا کہ ” ہمیں معلوم تھا کہ یہ بہت سخت مقابلہ ہوگا۔ ہم اپنے پلان پر جمے رہے اور اہم وقتوں پر وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب رہے“ ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.