بی جے پی کے انتہا پسند آپے سے باہر، اسد الدین اویسی کو غدار قرار دیدیا
جمعرات 17 مارچ 2016 12:52
نیو دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی ایک بار پھر انتہا پسندی پر اتر آئی۔ اتر پردیش کے رہنما شائم پرکاش دیویدی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر اسد الدین اویسی کو غدار قرار دے دیا۔ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بھارت ان دنوں انتہا پسندوں کے گھیرے میں ہے۔
حکمران پارٹی بی جے پی انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہیں۔(جاری ہے)
بی جے پی اتر پردیش کے رہنما شائم پرکاش دیویدی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو غدار قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ بھارت ماتا کی جے نہ بولنے والوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسد الدین اویسی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر مہارشٹرا اسمبلی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کے معاملے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی سے تعلق رکھنے والے وارث پٹھان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.