ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے،ڈی سی او
جمعرات 17 مارچ 2016 16:24
سرگودھا ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہاکہ احساسِ ذمہ داری او رٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ نوجوان نسل کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، ون ویلنگ کرنے اور بلالائسنس موٹر سائیکل او رگاڑی چلانے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات ٹریفک پولیس او رمحکمہ ماحولیات کے زیرِ اہتمام مشترکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک رانا مسرور احمد،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد عارف، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اصغر علی، ٹریفک پولیس انسپکٹر فیاض احمد ہنجرا، ملک محمد اشرف اور دیگر کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ سے انسانی صحت اور زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں ، شہریوں کو چاہیے کہ وہ بے جاپانی ضائع نہ کریں او رکوڑا کرکٹ سڑکوں پر کھلے عام پھنکنے کی بجائے مقررہ مقامات پر پھنکیں ۔
ڈی سی ا ونے ٹریفک پولیس او رمحکمہ ماحولیات کو سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد بھی د ی ،سیمینار سے فیاض احمد ہنجرا ‘ ملک محمد اشر ف او رڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے بھی خطاب کیا ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.