مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر بے نظیر قتل کیس مزید تاخیر کا شکار
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ای ل سے نکالے جانے کے بعد شہید بے نظیر بھٹو قتل کیس مزید تاخیر کا شکار ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام بطور ملزم پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے سال 2010 میں دیا گیا تھا جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل سعود عزیز اور اس وقت کے ایس ایس پی خرم شہزاد کی جانب سے ناقص سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو کو دہشت گرد حملے میں نشانہ بنائے جانے پر ان کا نام بھی بطور ملزم شامل ہے ۔
بے نظیر بھٹو قتل کیس میں تینوں ملزمان کو رواں ہفتے سمن جاری ہونا تھے جس میں انہوں نے کرمینل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 342 کے تحت اپنے بیانات ریکارڈ کرانا ہیں ۔(جاری ہے)
سپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امیتاز کے مطابق کیس کا ٹرائل رواں ہفتے مکمل ہونا تھا تاہم سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے کیس مزید ایک ماہ کے لئے التواء کا شکار ہو گیا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پرویز مشرف کے وطن واپسی نہ آنے کی صورت میں سیکشن 342 کے تحت اینٹی ٹیرازم کورٹ راولپنڈی سے مدد کے تحت ان کا بیان بطور ویڈیو لنک بھی لیا جا سکتا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل پرویز مشرف کو 30 بار گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تاہم وہ ایک بار بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے جبکہ حکومت بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ان کی حاضری کو ممکن بنانے میں ناکام ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.