پاک چین دوستی انمول، دنیا میں اپنی مثال آپ
وزیراعلیٰ کی پاکستان چین مضبوط معاشی ،تجارتی اور سماجی تعلقات کی مدلل انداز میں بھرپور وکالت چینی قونصل جنرل کا شفافیت اوراعلیٰ معیار سے منصوبوں کی تکمیل کا کلچر متعارف کرانے پرخراج تحسین
ہفتہ 19 مارچ 2016 18:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 5ویں پاک چائنہ بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے انتہائی جذباتی انداز میں خطاب کیا اور پاک چین دوستی کو دنیا میں اپنی مثال آپ قرار دیتے ہوئے کہاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات انمول ہیں جس کی دنیا بھر میں کوئی دوسری نظیر نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پاکستان اور چین کے مابین مضبوط معاشی ،تجارتی اور سماجی تعلقات کی مدلل انداز میں بھرپور وکالت کی اور کہاکہ چین نے جس طرح مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے ،اس پر ہم چین کے بے حد شکر گزار ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں چین کی پاکستان میں46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ایک عظیم تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے یہ تاریخ ساز پیکج غیر مشروط طور پر دیا ہے اور اس عظیم تحفے کو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے چین کے تعاون سے پاکستان میں منصوبوں پر جاری کام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سال ہا سال منصوبے فائلوں میں بند رہتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں منصوبوں پر نہ صرف کا شروع ہو چکا ہے بلکہ انتہائی برق رفتاری سے منصوبوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں اتنی تیزی اور شفافیت سے منصوبوں پرکام کرنے کی نہ کوئی مثال ہے اور نہ کبھی اس طرح محنت اور عزم کے ساتھ منصوبوں پر کام کیا گیا ہے۔ بلا شبہ ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے اور ماضی کی تاریخ کا دھارا بدل رہا ہے۔ چین کے قونصل جنرل یو بورن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے صوبہ میں مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کا کلچر متعارف کرایا ہے اور وہ وسائل امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ ، بہاولپور میں900میگا واٹ کے سولر منصوبے اور گیس پاور پلانٹس سمیت دیگر منصوبوں پر جتنی تیزی سے کام کیا جارہا ہے اس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ جو دن رات صرف اور صرف کام میں مصروف رہتے ہیں۔ یوبورن نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر بھی دن رات کام ہو رہاہے۔ بلا شبہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی پر عزم قیادت میں صوبہ کی معیشت ترقی کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین تعلقات کو نئی بلند یوں پر لے جانے میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا بے پناہ عمل دخل ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.