خضدار ،قومی شاہراہ پر حادثات سے بچنے کیلئے لیویز فورس کا خصوصی مہم چلانے کافیصلہ
قومی شاہراہ پر بینرز لگیں گے ، ڈرائیورز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ،ٹریفک قوانین کے تحت رفتار کو کنٹرول میں رکھنے کی تاکید کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم
ہفتہ 19 مارچ 2016 20:15
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) خضدار میں قومی شاہراہ پر حادثات سے بچنے کے لئے لیویز فورس کا خصوصی مہم چلانے کافیصلہ ، قومی شاہراہ پر بینرز لگیں گے ، ڈرائیورز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ٹریفک قوانین کے تحت رفتار کو کنٹرول میں رکھنے کی تاکید کی جائیگی ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، خضدار میں مجموعی طو رپر امن و امان اطمینان بخش ہے ، لیویز فورس ،ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ز و تحصیل داروں کی قیادت میں اپنا فرض ایمانداری کے ساتھ نبہار ہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار لیویز محرر ز کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت اجلاس کمشنرکانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ۔(جاری ہے)
جس میں خضدار شہر اور تحصیلوں اور دیگر دور دراز علاقوں میں امن وامان اور تحصیلوں کی کارکردگی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ، اسسٹنٹ کمشنر نال نصیراحمد میروانی ، تحصیلدار خضدار محمد اعظم باجوئی ، ،لیویز لائن آفیسرسعیداحمد زرکزئی تحصیلدار وڈھ منیر احمد مغل ،تحصیلدار نال محبوب علی بزنجو ، نائب تحصیلدار سارونہ محمد ھاشم مینگل ، نائب تحصیلدار کرخ فیض محمد ، نائب تحصیلدار خضدار حبیب گچکی نائب تحصیلدار زہری خادم حسین ، نائب تحصیلدار باغبانہ چاکر خان اور جاوید اقبال سارونہ سمیتسمیت دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہاکہ امن وامان کی مجموعی صورتحال ضلع بھر میں بہتر ہے اور مذید امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز فورس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبہائے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے جسے نبہانے میں لیویز فورس صف اول کا کردار ادا کررہی ہے ۔ یہ سلسلہ آئند ہ بھی اسی طرح بہتر انداز میں برقرار کھا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا بڑا حصہ خضدا ر میں آتا ہے یہ علاقہ پہاڑی ہے جہاں بہت سارے خطرناک موڑ بھی آتے ہیں ۔ اور حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے حادثات سے بچنے کے لئے لیویز فورس خصوصی مہم چلائیگی اور خضدار کے حدود میں قومی شاہراہ پر جہاں لیویز فور س کے چیک پوسٹس ہیں وہاں بینرز لگائے جائیں گے جن درج الفاظ کے ذریعے ڈرائیورز کو خصوصی احتیاط اور ٹریفک قوانین کے تحت رفتار کو قابو میں رکھنے کی تاکید کی جائیگی جب کہ اوورٹیک کرنے سے انہیں باز رکھا جائیگا۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.