لاہور،عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے

ودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمز نے 87گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے6گاڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیوں سے 3787لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ 423لیٹر مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔کل 09نمونہ جات لئیے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لئیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

مز ید بر اں فیلڈ ٹیمز کی نا قص اور مضر صحت دو دھ فرو خت کر نے والی دکا نو ں کے خلا ف بھی کا ر وا ئیا ں جا ری ہیں جسکی بنا پر مختلف دکا نو ں پر دو دھ کی چیکنگ کی جا رھی ہے۔

نشتر ٹا ؤ ن کی ٹیم نے شامی پارک میں کا ر وا ئی کر تے ہوئے سبحان ملک شا پ اور الصا رم ملک شا پ کو مکھیو ں کی مو جو دگی اورنا قص دودھ فر و خت کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔ راوی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے شا ہد رہ میں شرا فت ملک شا پ ، عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے ہر بنس پو رہ میں الجنت ملک شا پ اور ہا شمی ملک شا پ، سمن آباد ٹا ؤ ن کی ٹیم نے غزا لی روڈ پر سبحا ن ملک شا پ، ملک صدیق ملک شاپ اور عبد الغفو ر ملک شا پ، گلبر گ ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ما ڈل کا لو نی میں بلھے شا ہ ملک شا پ،ہجو یر ی ملک شا پ اور حا جی ملک شا پ کو نا قص اور مضر صحت دودھ فر و خت کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمو نہ جا ت لے کر لیبا ر ٹر ی بھجوا دیئے گئے

متعلقہ عنوان :