شاہد آفریدی کی ناقص کپتانی ،پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع ضائع کردیا
ہفتہ 19 مارچ 2016 22:46
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء )قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی ناقص کپتانی کے باعث پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔
(جاری ہے)
ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستانی فاسٹ باؤلر ز کے ڈر سے سپن وکٹ بنائی تاہم کپتان نے نوجوان لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم کو ڈراپ کرکے میڈیم فاسٹ باؤلر محمد سمیع کو چانس دے دیا ، اس کے بعد جب آف سپنر شعیب ملک لیفٹ ہینڈ بلے باز یوراج سنگھ کو گیند کرنے آئے تو حیران کن طور پر انہیں کوئی سلپ نہ ملی اور ان کی پہلی گیند پر نکلنے والے ایج پر یقینی وکٹ پاکستان نہ مل سکی ۔
اس کے بعد جب یوورا ج سنگھ بیٹنگ کرنے آئے تو آفرید ی نے فیلڈ آگے رکھنے کی بجائے باؤنڈری پر لگا کر انہیں سیٹ ہونے کا موقع دے کر ان پر موجود دباؤ کا خاتمہ کردیا۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ایشیا ء کپ میں بھی بنگلہ دیش کیخلاف مقابلے میں لیفٹ آر م سپنر کی جگہ فاسٹ باؤلر انور علی کو کھلادیا تھا جس کا خمیازہ پاکستان کو ایونٹ سے باہر ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.