2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی
تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی
اتوار 20 مارچ 2016 15:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران نان ٹیکسٹائلز مصنوعات کی ملکی برآمدات کا حجم 4.045 ارب ڈالر تک کم ہوگیا ٗ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران برآمدات کا حجم 5.173 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں 77.47فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ٗ قالین اور پارچہ جات کی برآمدات کی شرح میں 21.52 فیصد کی کمی اور کھیلوں کے سامان کی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں 3.27 فیصد تک کم ہوگئی۔(جاری ہے)
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق تیار چمڑے کی برآمدات میں 26.04 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کساد بازاری اور دیگر برآمداتی ممالک سے سخت مقابلے اور پیدواری اخراجات کی زیادتی کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش اور مصنوعات کی تیاری میں ویلیو ایڈیشن سمیت پیداواری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.