سیرت ِ غوث اعظم تا قیامت اہل تصوف کے لئے مینارہٴ نور رہے گی، علی نوازالقادری
اتوار 20 مارچ 2016 15:46
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) اتحاداہلسنت بلوچستان کے صوبائی رہنماعلامہ علی نوازالقادری نے اسماعیل کلی میں محفل نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرت ِ غوث اعظم تا قیامت اہل تصوف کے لئے مینارہٴ نور رہے گی آپ رضی اللہ عنہ نے علم و عمل اور اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار سے ایک جہان کو فیضیاب فرمایا سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اولیاء کے ماتھے کا جھومر اور علماء و فقہاء کی مجلس کی زینت تھے ۔
قلم اٹھاتے تو اصلاح و فلاح کا اعلیٰ دستور دیتے ۔وعظ و نصیحت کرتے تو گمراہ لوگوں کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے آپ رضی اللہ عنہ مسجد کے امام ،کتابوں کے مصنف ،پایہٴ کے مبلغ ،مجاہد و مفتی اور مرشد کامل تھے شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے دنیاداروں کی مجالس کو ترک کیا ۔(جاری ہے)
اہل اللہ کی محافل کو رواج دیاخانقاہ کی بنیاد رکھی بلکہ آپ نے تصوف میں جہالت کو ہلاکت قرار دیا ہے تکبر و ریا کو اس پاکیزہ ماحول میں زہر قاتل گردانا ہے حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی کتب علم و معرفت ،تصوف و روحانیت بلکہ عشق رسول ﷺ کا حسین مرقع ہیں جن سے ملتِ اسلامیہ تا قیامت راہنمائی حاصل کرتی رہے گی حکومت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی کتب کو شاملِ نصاب کر کے نسلِ نو میں پیغامِ امن کو عام کر سکتی ہے
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.