حقوق نسواں بل واپس نہ ہونے پر تحر یک لازمی چلائیں گے ‘ حکمرانوں کو غلط فہمی کا شکارنہیں ہو نا چاہیے مذہبی جماعتیں ملک گیر احتجاج سمیت تمام احتجاجی آپشنز استعمال کر یں گی
جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی مولانا عاصم مخدوم سے بات چیت
اتوار 20 مارچ 2016 16:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل واپس نہ ہونے پر تحر یک لازمی چلائیں گے‘حکمران مغرب کو خوش کر رہے ہیں جس کے حکمرانوں کیلئے سنگین نتائج نکلیں گے‘ملک میں کسی کو غیر اسلامی قوانین بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
(جاری ہے)
جے یوآئی (س) کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات مولانا عاصم مخدوم سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اقتدار میں آنکے بعدعوام کو ہی آنکھیں دکھاناشروع کر دیتی ہے مگر اب کے بار حکمرانوں نے حقوق نسواں بل منظور کر کے مذہبی جماعتوں کے للکار اہے ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ حکمرانوں کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف آواز بلند کر یں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو حقو ق نسواں بل کی واپسی کیلئے 27مارچ کی دی جانیوالی ڈیڈ لائن حتمی ہے اگر حکومت نے مذکورہ تاریخ تک حقوق نسواں بل واپس نہ لیا تو حکمرانوں کو غلط فہمی کا شکارنہیں ہو نا چاہیے مذہبی جماعتیں ملک گیر احتجاج سمیت تمام احتجاجی آپشنز استعمال کر یں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.