کسانوں کی خوشخالی کیلئے چوہدری محمدسرور نے 15مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
ملک میں فوری طور پر زرعی ایمر جنسی لگائی جائے‘بھارت سے زرعی اجناس کی تجارت بند کی جائے ۔
اتوار 20 مارچ 2016 16:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء )سابق گور نر و تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے پنجاب حکومت کے زرعی پیکج کو ”شعبدہ بازی “قرار دیتے ہوئے ”کسان خوشخال پاکستان خوشخال “کے نام سے 15نکاتی مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کر دیا‘ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمر جنسی لگائی جائے‘بھارت سے زرعی اجناس کی تجارت بند کی جائے ‘پاکستانی دریاؤں پر بھارت کے پانی روکنے کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پر اٹھایا جائے’کسانوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت5روپے مقرر کی جائے ’ڈیز ل پر کسانوں کو80فیصد سبسڈی ‘زرعی آلات کی خر یداری ‘زرعی ادوایات کی قیمتوں میں50فیصد سبسڈی دی جائے۔
اتوار کے روز سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں اور مسائل سے نجات دلانے کیلئے ملک کا معاشی طور پر مضبو ط ہونا ضروری ہے مگر جب تک ملک زرعی طورپر مضبوط نہیں ہوگا ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوسکتا اور مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ ان میں اضافہ ہی ہوگا ہمیں میڈیارپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق حکومت جی ایس ٹی ٹیکس کی مدد میں کسانوں کے زیر استعمال اشیاء پر ایک سال میں تقریبا60ارب روپے اکھٹے کر رہی ہے جو کسانوں کے ساتھ حکومتی دشمن کا منہ بولتا ثبوت ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری پر زراعت کے متعلق تمام اشیاء پر جی ایس ٹی کو ختم کر یں اور ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جائے ‘گندم کی طرح کپاس ،آلو،چاول،گنا،مکئی،کی بھی امدادی قیمت کسانوں کی مشاورت سے مقرر کی جائے‘گنے کے کاشتکاروں کے ملزمالکان کے ذمے بقایا جات کی 100فیصدادائیگی کو یقینی بنایا جائے’آلو کا ریٹ 40 روپے فی کلو مقرر کیا جائے اور حکومت کسانوں سے خود آلو خر ید کر عوام کو سبسڈی کے ساتھ فروخت کر یں ’بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے زرعی ٹیوبویلوں کا بقایا معاف کر کے زرعی ٹیوب ویل کو بجلی فری فراہم کی جائے یا زیادہ سے زہادہ 5روپے فی یونٹ مقرر کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.