دینی اقدار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،(ن)لیگ کے اتحادی ضرور ہیں مگر دینی نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا‘ تحفظ خواتین بل پر ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی ،طالع آزماؤں کو محفوظ راستہ دیکر کبھی جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صحافیوں سے بات چیت
اتوار 20 مارچ 2016 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹرپروفیسر ساجد میرنے کہا ہے دینی اقدار کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،مسلم لیگ (ن)کے اتحادی ضرور ہیں مگر دین اور دینی نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ تحفظ خواتین بل پر ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔مرکزی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ایک عرصہ سے مسلم لیگ ن کی حلیف ہے مگر جب بھی کبھی دینی اور ملی اقدار کو پامال کرنے کی کوشش ہوئی ہم نے مزاحمت کی ۔
اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے دین اور دینی اقدار کو بھول جائیں، ہماری اولین ترجیح دین اور دینی نظریات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے تحفظ خواتین بل پر علماء سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔(جاری ہے)
مشاورت میں برکت ہے ،ہمیں قانون سازی میں اپنے دین اور سماجی روایات کو کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان اسلامی ریاست ہے یہاں پر غیر اسلامی قانون سازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ بل پر ہمارے تحفظات جائز ہیں اگر کوئی ہم سے مکالمہ کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں یہ کہنا کہ علماء بے جا اعتراض کررہے ہیں درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری لحاظ سے ہم کتنے طاقتور ہیں پرویز مشرف کے کیس نے ہمیں بے نقاب کردیاہے۔طالع آزماؤں کو محفوظ راستہ دیتے رہے تو یہاں کبھی جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔یہاں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ انصاف کی بالادستی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.