سی ٹی سکول کینٹ نرسری پشاور I کی سالانہ تقریب
ننے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے
اتوار 20 مارچ 2016 18:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) سی ٹی سکول کینٹ نرسری پشاور I کی بلومنگ ایکسپرٹس (The Blooming Experts) کے عنوان سے پشاور کلب میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر شیریں جاوید نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں طلبہ کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ننے طلبہ نے علم فلکیات ، علم حیوانات ، بیالوجی اور کیمیائی علوم ، نظام شمسی کے علوم اور پولیس اور استاد کے کرداروں پر خوبصورت انداز میں خاکے پیش کئے جنہیں حاضرین نے سراہتے ہوئے سکول انتظامیہ کی محنت اور بچوں کی ذہانت کو داد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر شیریں جاوید اور ادارے کی سربراہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا جس انداز سے مظاہرہ کرتے ہوئے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ہیں وہ اس بات کے مظہر ہیں کے محنت اور لگن سے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سٹی سکول علم کے فروغ اور بچوں کی کامیابی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جن سے جسمانی و سماجی ، انفرادی و اجتماعی طور پر ترقی کے مواقع ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر بچے میں خداد داد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ضرورت انہیں نکھارنے اور فروغ دینے کی ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے اساتذہ اور والدین مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے طلبہ پر محنت کرتے ہیں تاکہ ان کے حوصلہ بلند ہوں اور وہ قوم کا مستقبل سنوارنے میں کامیاب ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.