فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کی صہیونی کوشش ،دوما میں مظاہرے پھوٹ پڑے،اسرائیلی فوج کا مظاہرین پرطاقت کا وحشیانہ استعمال
پیر 21 مارچ 2016 14:32
نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پرگزشتہ روز ایک اور فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کی صہیونی کوشش کے بعد مقامی آبادی میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور پورے شہر میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض صہیونی فورسز نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔
دسیوں فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دوما میں احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب علاقے میں یہ خبر پھیلی کہ انتہا پسند یہودیوں نے ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک فلسطینی شہری کے پورے خاندان کو ان کے گھرمیں آگ لگا کر زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے ابراہیم محمد دوابشہ نامی فلسطینی گزشتہ برس اسی علاقے میں سعد دوابشہ نامی فلسطینی خاندان کو یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کے واقعے کا عینی شاہد ہے۔
یہودی انتہا پسند اسے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے چکے تھے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انتہا پسند یہودیوں نے ابراہیم کے مکان کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر زخمی ہوا ہے تاہم گھر کے دوسرے افراد محفوظ رہے ہیں۔ آتشزدگی سے مکان اور اس میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.