کلمہ طیبہ کے رشتے کو مضبوط کئے بغیر مسلمان آپس میں متحد نہیں ہو سکتے ‘ ذکر اﷲ مجاہد
ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے عزم میں کامیاب نہیں ہوں گے
پیر 21 مارچ 2016 18:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے رشتے کے بغیر مسلمان آپس میں متحد نہیں ہو سکتے ہیں، دنیا کے تمام مسلمانوں کا نیو کلیس کلمہ طیبہ ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے زون 151کے کرپشن فری پاکستان مہم کے کیمپ کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ میں موجود جماعت اسلامی زون 151 کے امیر محمد اسلم شاہین ، سیکرٹری زون 151 احمد سلمان بلوچ و دیگر عہداران نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپﷺ کی حیات طیبہ ہر عہد کا نصاب ہے۔ عجز وانکساری کے پیکر کی حیثیت سے نبی اکرم ؐنے ہم سب کے لئے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں آج بھی مسلمانوں کی عزت ، جان ،مال غیر محفوظ ہیں۔(جاری ہے)
قرارداد پاکستان اور خطبہ الہٰ آباد ہندوستانی مسلمانوں کی وہ اجتماعی آواز تھی جن کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔
اسلامی اور نظریاتی ملک کے قیام کا مقصد یہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ایک پاکیزہ معاشرے کا قیام تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کوآپس میں قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کر کے فساد کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے کبھی بھی اپنے عزم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.