دینی مدارس دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے بھی طلباء کو ہم کنار کریں‘عرفان صدیقی
دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے دینی مدارس کا کردار اہم ہے‘ مشیر وزیر اعظم
پیر 21 مارچ 2016 21:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دینی مدارس دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے بھی طلباء کو ہم کنار کریں۔ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ جدید علوم کی تعلیم بھی ضروری ہے ،دینی مدارس نے اسلامی تعلیمات اور قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا، دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے دینی مدارس کا کردار اہم ہے۔
وہ جامعہ اشرفیہ میں مولانا محمد عبیداﷲ کی وفات پر اُن کے بھائی مولانا حافظ فضل رحیم سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہادہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے علما ء نے اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
ہمارے علماء اور دینی درسگاہیں اس تاثر کو زائل کریں کہ ہمارا مذہب دہشت گردی میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔ دینی مدارس کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کو بھی طلباء کو پڑھانا چاہیے دینی مدارس سے پڑھے ہوئے طلباء بہت اچھے ڈاکٹرز اور انجینئرز ثابت ہوں گے۔
مدرسوں کی رجسٹریشن کے معاملہ پر علماء نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کی وزارت تحریک پاکستان کے رہنماوں، معتبر شخصیات پر ایک کتابچہ شائع کر رہی ہے جسے پورے ملک میں نصاب کا حصہ بنایا جائے گااور اس کی کاپیاں دینی مدارس کو بھی فراہم کی جائیں گی۔ اردو سائنس بورڈ کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ ابتدائی سطح کی سائنسی علوم کی کتابیں اردو میں شائع کرے۔ اس موقع پر مولانا فضل رحیم نے کہا مدارس اور حکومت کو مل جل کرملک کی حفاظت کے لیے کام کرنا چاہیے۔وطن سے محبت ہمارا ایمان ہے۔ قبل ازیں مولانا محمد عبیداﷲ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے دُعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.