اسلام آباد ہائی کورٹ ، 12 ملازمین کی مستقلی کامعاملہ حل کرنے کیلئے سی ڈی اے کو تین روز کی مہلت
منگل 22 مارچ 2016 21:09
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ کے 12 ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے معاملہ حل کرنے کے لئے سی ڈی اے کو تین روز کی مہلت دیدی ہے۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سی ڈی اے کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کے وکلاء راجہ عدنان اسلم ، حافظ حفظ الرحمن سید جبکہ ملازمین کی جانب سے سید خاور امیر بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
سی ڈی اے ملازمین کے وکیل سید خاور امیر بخاری نے موقف اختیار کیا کہ 2013ء میں عدالت نے میرے موکلان کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا جس کے خلاف سی ڈی اے نے اپیل دائر کر دی تھی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ ملازمین کی مستقلی کے معاملے کو حل کرنے کے لئے کچھ مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت سی ڈی اے کو تین روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.